اتوار, مئی 29, 2022
بڑاہی افسوس ناک اور شرم ناک حادثہ نر بھیا جیسا معاملہ پھرسے دوہرایا گیا آپ سب کو وقت پر پہنچ کرانصاف دلانے کے لئےآواز اٹھانے کی ذمہداری

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرین سروس دو سال کے بعد پھر شروع
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرین سروس دو سال کے بعد پھر شروعڈھاکہ: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو سال سے معطل مسافر ٹرین سروس اتوار کو ایک بار پھر بحال ہو گئی۔ میتری ایکسپریس ٹرین کو ڈھاکہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے ڈائریکٹر جنرل آف ریلویز دھیریندر ناتھ مجمدار نے ڈھاکہ کنٹونمنٹ اسٹیشن سے 170 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے ڈبوں کے اندر مسافروں کا پھولوں سے استقبال کیا۔اس دوران کولکاتہ اور کھلنا کے درمیان بندھن ایکسپریس کو بھی آج کولکاتہ سے ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ یہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بیناپول ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی نیو جلپائی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان شروع ہونے والی نئی ٹرین متھالی ایکسپریس ٹرین کو یکم جون کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے ریلوے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ ٹرین سروس ہفتے میں دو بار نیو جلپائی گوڑی سے اتوار اور بدھ کو صبح 11:45 بجے روانہ ہوگی اور ڈھاکہ چھاؤنی میں 22:30 بجے پہنچے گی۔ ٹرین کا ڈھاکہ اور نیو جلپائی گوڑی کے درمیان کوئی تجارتی اسٹاپ نہیں ہوگا۔ اس میں چار فرسٹ کلاس اے سی بیٹھنے والے کوچز، چار اے سی چیئر کاریں اور دو سامان اور جنریٹر وین شامل ہیں۔ اسی طرح یہ ٹرین پیر اور جمعرات کو ڈھاکہ چھاؤنی سے 21:50 پر روانہ ہوگی اور صبح 7:15 پر نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن، ہندوستان پہنچے گی۔واضح رہے کہ 2020 میں کووڈ-19 وبا پھیلنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین خدمات دو سال سے زیادہ عرصے تک بند رہیں۔ ٹرین خدمات کی بحالی کا طویل انتظار کیا جا رہا تھا، کیونکہ یہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان رابطے کا ایک آسان اور سستا طریقہ ہے۔

گیان واپی اور متھرا عید گاہ کے معاملے ملک کے امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش : جمعیتہ علماء ہند کی قرارداد
گیان واپی اور متھرا عید گاہ کے معاملے ملک کے امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش : جمعیتہ علماء ہند کی قرارداد
دیوبند، 29 مئی (اردو دنیا نیوز۷۲)جمعیتہ علماء ہند نے گیان واپی مسجد اور متھرا عید گاہ معاملے کو اچھالے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مجلس منتظمہ کے اجلاس کے آخری روز قراداد منظور کرتے ہوئے جمعیتہ علمائےہند نے کہا ہے کہ یہ نیا تنازعہ ملک کے کردار کو مجروح کرنے اور سماج کو منفی طرز فکر میں دھکیلنے کی مذموم کوشش ہے۔ جمعیتہ علماء ہند نے کہ تاریخ کے اوراق کریدنا اور انہیں موجودہ دور میں تنازعہ کی شکل دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
اس سے پہلے یکساں سول کوڈ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعیتہ علماء ہند نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کر نے کی کوششوں کے لیے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔ مققریرین نے کہا کہ مسلمان صبر و استقامت سے حکومت کے ان عزائم کا جواب دیں گے۔

مدھوبنی: ضلع کے بینی پٹی بلاک گنگولی گاؤں میں گزشتہ دنوں (26/5/022) نءی عیدگاہ کی چہار دیواری کی بنیاد رکھا گیا

جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ۔
جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ۔
مرکز علم و عمل ، باغیچہ اہل سنت ، جامعہ اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں پر لگی زبردست آگ ۔آگ بجھانے کے لیے دو دو ,, دمکل ،، موقع پر موجود ، نہیں پایا گیا ابھی تک آگ پر قابو ۔
بتادیں کہ آج بتاریخ 29 / مئی بروز اتوار صبح پانچ بجے جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی
ڈائننگ ہال میں بھیسڑ آگ لگ گئی ، آگ کو دیکھ تمام طلبا و اساتذہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی ہر ممکن کوششیں کیں
آگ کی لپٹ تیز ہونے کی وجہ آگ کو سرد کرنے میں ناکام رہے ، بعدہ ,, دمکل ،، کو بلایا گیا ، اور خبر لکھے جانے تک کچھ راحت ضرور ہے لیکن ابھی بھی مکمل طور پر قابو میں نہیں کیا جاسکا ہے
جامعہ کے ڈائننگ ہال کی لکڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر دو فائر برگیڈ کی گاڑیوں اور دیگر ذرائع کی مدد سے قابو پا لیا گیا ہے۔

بہار میں اسکولوں کی صورت حال ____ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

ہفتہ, مئی 28, 2022
*اک یادگار تقریب*مدھوبنی : ضلع کے بینی پٹی بلاک کے تحت گنگولی پنچایت کے گنگولی گاؤں میں گزشتہ دنوں 26 مءی2022 بروز جمعرات صبح 9 بجے باشندگان گنگولی نے اپنی نءی عیدگاہ(2015 میں عبدالمجید اور اکرام الحق صاحبان نے ملکر ساڑھے تین کٹھہ زمین بنام عیدگاہ وقف کیا,اسکے بعد سے عیدین کی نماز ادا کی جارہی ہے,) میں اک تقریبی پروگرام رکھا گیا-

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...