جمعہ, جون 24, 2022
نماز جمعہ کے موقع پر الرٹ رہی رانچی پولیس

جسم فروشی پر عدالت کا فیصلہ____مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ

وراثت میں لڑکیوں کا حصہ
وراثت میں لڑکیوں کا حصہ

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی،نئی دہلی
سوال : میرے والد نے وراثت میں رہائش کے مکانات ، کاشت کی زمینیں اور باغات چھوڑے ہیں ۔ میرے بھائی ملکی قانون کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ تمہیں صرف رہائشی مکانات میں حصہ ملے گا ، کاشت کی زمینوں اور باغات میں نہیں ۔ کیا اسلامی شریعت میں بھی ایساہی ہے؟
اگر تقسیمِ وراثت کے معاملے میں ملکی قانون اور اسلامی قانون میں فرق ہو اورکوئی مسلمان اسلامی قانون پر عمل نہ کرے تو اس کے لیے کیاوعید ہے؟ یہ بھی بتادیں ۔
جواب: وراثت کے احکام قرآن مجید میں بہت صریح اور دوٹوک ہیں اور ان میں عورتوں کا بھی حصہ متعین کیاگیاہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
لِلرِّجَالِ نَصیِبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوَالِدٰنِ وَالأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءنَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوَالِدٰنِ وَالأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْہُ أَوْ کَثُرَ نَصِیْباً مَّفْرُوضاً۔ (النساء:07)
''مردوں کے لیے اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑاہو اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتہ داروں نے چھوڑاہو ، خواہ تھوڑاہو یا بہت اور یہ حصہ(اللہ کی طرف سے)مقرر ہے ۔'' اس آیت سے کئی باتیں معلوم ہوتی ہیں ۔
ان میں سے درج ذیل اہم ہیں :
1 ۔ مالِ وراثت میں صرف مردوں کا ہی حصہ نہیں ، بلکہ عورتوں کا بھی حصہ ہے ۔
2 ۔ مالِ وراثت کی مقدار چاہے جتنی ہو ، (کم سے کم یازیادہ سے زیادہ) ، ہر حال میں اسے تقسیم ہوناچاہیے ۔
3 ۔ قانونِ وراثت کا اطلاق ہر قسم کے اموال پر ہوگا ، چاہے وہ منقولہ ہو ں یا غیر منقولہ ، زرعی ہوں یا صنعتی ، مکانات ہوں یا زمینیں یا باغات ۔ آگے قرآن نے مستحقین کے حصوں کی صراحت کردی ہے ۔ ان میں مردوں اور خواتین دونوں کا تذکرہ کیاہے ۔ چنانچہ باپ ، بھائی اور شوہر کے ساتھ ماں ، بہن اور بیوی کے حصے بھی بتائے ہیں اور یہ بھی ذکر کردیاہے کہ اولاد میں لڑکے کا حصہ دولڑکیوں کے برابر ہوگا۔ (النساء :11)
ہرمسلمان کے اندر یہ جذبہ ہونا چاہیے کہ وہ زندگی کے تمام معاملات میں اللہ اور اس کے رسول کے حکموں پر عمل کرے گا ۔ خاص طور پر تقسیمِ وراثت کے معاملے میں اسے شرعی احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
ملکی قانون چاہے کسی کو محروم کرتا ہو ، لیکن اگر اسلامی شریعت نے اس کا حق متعین کیا ہو تو اسے ضرور اداکرناچاہیے اور اس سے راہِ فرار اختیار کرنے کے لیے ملکی قانون کا سہارا نہیں لینا چاہیے ۔ قرآن مجید میں اس کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ۔ جو لوگ احکامِ وراثت پر عمل نہیں کرتے ، مستحقین کو ان کے حصے نہیں دیتے اور پورا مال ہڑپ کرلیتے ہیں ان کواللہ تعالیٰ کی طرف سے سخت وعید سنائی گئی ہے ۔ مستحقین کے حصوں کی تفصیل بیان کرنے سے قبل کہا گیا ہے:
إِنَّ الَّذِیْنَ یَأْکُلُونَ أَمْوَالَ الْیَتٰمٰی ظُلْماً إِنَّمَا یَأْکُلُونَ فِیْ بُطُونِہِمْ نَاراً وَسَیَصْلَوْنَ سَعِیْراً ۔ (النساء : 10)
''جولوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے ۔ '' اور حصوں کی تفصیل (النساء: 11-12) بیان کرنے کے بعد ایک بارپھر دھمکی کے انداز میں کہا گیا ہے:
وَمَن یَّعْصِ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ وَیَتَعَدَّ حُدُودَہُ یُدْخِلْہُ نَاراً خَالِداً فِیْہَا وَلَہُ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ(النساء:14)
''اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا اور اس کی مقرر کی ہوئی حدوں سے تجاوز کرجائے گا اسے اللہ آگ میں ڈالے گا ، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کے لیے رسواکن سزاہے ۔'' مسلم سماج میں تقسیمِ وراثت کے معاملے میں بہت زیادہ غفلت پائی جاتی ہے ۔ اس کی تقسیم صحیح طریقے پر نہیں ہوتی اور لڑکیوں اور بہنوں کو عام طور پر محروم رکھا جاتا ہے ۔
جولوگ وراثت تقسیم نہیں کرتے اور خواتین کو اس سے محروم رکھتے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کی معصیت سے بچنا اور اس کی دردناک سزاسے ڈرناچاہیے ۔مال و دولت صرف دنیا کی چند روزہ زندگی تک ہی ہے ۔ مرنے کے بعد کی زندگی میں اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا ۔ ہر ایک کو اس کی فکر کرنی چاہیے ۔

جمعرات, جون 23, 2022
پٹنہ ہائی کورٹ: تمام ججوں کے لیے خریدا جائے گاایپل آئی فون
پٹنہ ہائی کورٹ: تمام ججوں کے لیے خریدا جائے گاایپل آئی فون پٹنہ ہائی کورٹ نےتمام ججوں کوApple iPhone 13 Pro فراہم کرنے کے لیے سپلائرز یا مجاز ڈیلروں کو مدعو کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں پٹنہ ہائی کورٹ کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے دفتر سے21 جون2022 کو ایک خط جاری کیا گیا۔
ٹینڈر کے مطابق، معروف فرم، مجاز ڈیلرز، سپلائرز اور سروس فراہم کرنے والے افسر خصوصی ڈیوٹی کے دفتر کے سامنے سیل بند لفافے میں کوٹیشن فائل کر سکتے ہیں۔
بولی دہندگان اپنا آدھار کارڈ، پین کارڈ، جی ایس ٹی نمبر، رجسٹرڈ موبائل نمبر اور دیگر ضروری دستاویزات بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
پٹنہ ہائی کورٹ شرائط و ضوابط کے مطابق کسی بھی فراہم کنندہ کمپنی کو پیشگی ادائیگی نہیں کرے گی۔
عدالت صرف مناسب بینکنگ سسٹم موڈ کے ذریعے ادائیگی کرے گی۔
عدالت کسی بھی وقت بولی دہندگان کی درخواست کو مسترد کرنے کی حقدار ہوگی۔
فراہم کنندہ کمپنی کے منتخب ہونے کے بعد، اسے ججوں کی فراہمی کے لیے فون کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایکApple iPhone 13 Pro 256 GB فون کی قیمت 1.38 لاکھ روپے ہے۔
پٹنہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سنجے کرول سمیت 31 جج ہیں۔

Huffazul Quran Gets Honor قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا

تحفظ دین - وقت کی بڑی ضرورت___

بدھ, جون 22, 2022
مہر ناز کی یوم پیدائش کی دوسری سالگرہ پر رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازا

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...