Powered By Blogger

ہفتہ, جولائی 31, 2021

موبائل نہ ملنے سے ناراض 11 سالہ لڑکی کی ایسی حرکت کہ گھر والے اور پولیس بھی حیران

(اردو اخبار دنیا)غازی آباد: این سی آر میں شامل غازی آباد میں ایک 11 سالہ لڑکی نے اپنے ہی والد کے لیپ ٹاپ کا استعمال کیا اور ان کے پاس دھمکی آمیز پیغام بھیج کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری طلب کر لی۔ لڑکی کے والد نے جب اس کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے حیران کن انکشاف کیا۔

لڑکی ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے اور اس کے والد انجینئر ہیں۔ معاملہ غازی آباد کے شالیمار گارڈن علاقہ کا ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال کیا اور اپنے والد کے نمبر پر میسج بھیج کر ایک کروڑ روپے کی رنگداری مانگی۔ میسیج کے ذریعے یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر انگداری نہیں دی گئی تو ان کے کے بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا۔ یہ دھمکی ملنے پر والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جب پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم چلا کہ دھمکی دینے میں متاثرہ کا ہی لیپ ٹاپ استعمال کیا گیا ہے۔

جب لڑکی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ والدین کی ڈانٹ سے پریشان ہو کر اس نے یہ حرکت کی ہے۔ لڑکی کو گھر میں موبائل فون استعمال کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے غصے میں یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور اس کے والدین سے کہا کہ وہ بچی کا پوری طرح خیال رکھیں اور اس کی کاؤنسلنگ کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...