لیما: شمال مغربی پیرو میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے اور اس واقعہ مین 41 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔یہ اطلاع پیرو کے محکمہ صحت نے دی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کو 12 بجکر 10 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
اس کا مرکز زمین کی سطح سے 36 کلومیٹر کی گہرائی میں سلطانہ شہر کے نزدیک واقع تھا۔مقامی افسران نے کہا سلطانہ میں کم از ک م 35 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔آر پی پی ریڈیو کے مطابق چھ لوگ پیورا میں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تقریبا 20 لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں