حکومت نے گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹر استھانہ کو منگل کے روز دہلی پولیس کاکمشنرمقرر کیا ۔ اس کے لئے انہیں گجرات کیڈر سے اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ڈپیوٹیشن پر بھیجا گیا ہے ۔ واضح رہے دہلی کا پولیس کمشنر وہ ہی بنتا ہے جو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کا ہوتا ہے۔
پولیس کمشنر ایس این شری واستو کے سبکدوش ہونے کے بعد سینیئر آئی پی ایس افسر بالاجی شریواستو نے حال ہی میں دہلی پولیس کمشنر کی اضافی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ واضح رہے راکیش استھانا کا سی بی آئی کے ہیڈ کے طور پر مئی میں انتخاب کے لئے اس وقت نام پر غور نہیں ہوا تھا جب عدالت کا وہ حکم آڑے آ گیا تھا کہ ادارہ کا ہیڈ وہ منتخب نہیں کیا جا سکتا جس کی نوکری کی مدت صرف چھہ ماہ بچی ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں