Powered By Blogger

جمعرات, جولائی 29, 2021

بدایوں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل

بدایوں:29جولائی(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع بدایوں کے داتا گنج کوتوالی علاقے میں مرضی کے خلاف شادی کرنے والی ایک لڑکی کی اس کے اہل خانہ نے پولیس حراست میں گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ داتا گنج کوتوالی علاقے کے پلیا گوجر باشندہ ارچان(21)بریلی میں رہنے والے اپنے رشتہ کے چچا دویندر(32)سے پیار کرتی تھی۔ گذشتہ ماہ 28جون کو ارچنا عاشق کے ساتھ غائب ہوگئی اور اپنی مرضی سے آریہ سماج مندر میں شادی کرلی۔ اس ضمن میں ارچنا کے اہل خانہ نے دویندر اور اس کے تین بھائیوں کے خلاف 366آئی پی سی کے تحت 30جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

منگل کو پولیس کو ارچنا کے بریلی میں موجود ہونے کا پتہ چلا تو اسے لینے ایک ٹیم روانہ ہوگئی اور گذشتہ رات ارچنا اور اس کے شوہر دویندر و دیور پھوپیدر سنگھ کو بیان کرانے کے لئے ساتھ لے کر تھانے آگئی۔ ارچنا کے اہل خانہ کو اس کے تھانے میں ہونے کا پتہ چلا تو وہ بھی تھانے پہنچ گئے اور ارچنا سے بات کرنے کا بہانہ کر کے اس کے پاس پہنچ گئے۔ اور موقع پا کر ارچنا کے سگے بھائیوں پشپیندر ،روی اور والد کنور پال نے چاقو گود کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے شوہر کے مطابق اس بہیمانہ واردات کو پولیس کے سامنے انجام دیا گیا۔

سینئر ایس پی سنکلپ شرما نے پولیس تھانے میں واقعہ کے ہونے کا انکار کیا ہے اور بتایا کہ یہ واقعہ تھانے سے چند قدم دور رونما ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر و اس کے بھائی کے ساتھ 166 کے تحت بیان درج کرانے تھانے آرہی تھی کہ راستے میں ا سکے اہل خانہ نے اسے گھیر کر اس پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...