
ممبئی میں پارٹی قائد و نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں انھوں نے این سی پی کادامن تھام لیا اس موقع پرکسان مزدورپارٹی کے رکن اسمبلی شیام سندر شندے بھی موجودتھے۔ اشوک راوچوہان کے کٹر مخالف سمجھے جانے و الے باپوصاحب گورٹھیکر نے سال 2019ءکے اسمبلی انتخابات سے چند روزقبل این سی پی کوچھوڑ کرپرتاپ پاٹل چکھلی کرکی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اورانھیں بی جے پی نے بھوکر حلقہ میں اشوک چوہان کے خلاف میدان میں اتاراتھا ۔
لیکن اس حلقہ سے اشوک چوہان نے ریکارڈ ووٹوں کی اکثریت سے تاریخی کامیابی حاصل کی ۔ اب عمری ‘دھرم آباد اورنائیگاوں مجالس بلدیہ کے انتخابات سے قبل گورٹھیکر نے بی جے پی کوالوداع کرکے این سی پی میںگھر واپسی کرلی ہے جو رکن پارلیمنٹ چکھلی کرکیلئے بڑاسیاسی جھٹکا ہے ۔ اسکے علاوہ نائیگاوں کے بی جے پی کے ایم ایل اے راجیش پوار اور ضلع کوآپریٹیوبینک کے چیرمین وسنت راوچوہان کیلئے بھی گورٹھیکر کی این سی پی میں شمولیت مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں