تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ میں پیش آئے اس لرزہ خیز قتل کے واقعہ کی تفصیلات کے مطابق ٹولی چوکی کی آدمس کالونی میں واقع ایک مکان میں عارف 35نے گھر کے باورجی خانے میں اپنی بہن رئیسہ فاطمہ41 سالہ پرتیز دھار چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ان کا گلا کاٹ دیا ۔خون میں لت پت ،شدید زخمی رئیسہ فاطمہ کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دؤران علاج ان کی موت واقع ہوگئی ۔مقتولہ رئیسہ فاطمہ پیشہ سے وکیل بتائی گئی ہیں جو نامپلی کریمنل کورٹ میں پریکٹس کرتی تھیں۔ پولیس کے مطابق بھائی کے ہاتھوں بہن کے اس بے دردانہ قتل کی وجہ جائداد کا تنازعہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاندانی جائداد کی تقسیم کے مسئلہ پر دونوں بھائی اور بہن کے درمیان بحث و تکرار کے درمیان رئیسہ فاطمہ کے بھائی عارف نے اپنی بہن پر حملہ کرتے ہوئے چاقو سے ان کا قتل کردیا ۔ گولکنڈہ پولیس نے بعد پنچنامہ مقتولہ کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ ہسپتال منتقل کردیا اور ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں