ٹورنٹو:(اردواخباردنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکا سے #ٹورنٹو سفر کرنے والے دو مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور کورونا #ٹیسٹ کی رپورٹ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ #مسافروں نے سرکاری اجازت یافتہ #ہوٹل میں رہنے یا پہنچنے پر ٹیسٹ کروانے کے تقاضوں پر عمل نہیں کیا۔قانون اور ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے باعث دونوں مسافروں پر 20 ، 20ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں #ملزمان پر چار مقدمے دائر کیے گئے جس کے مطابق دونوں ہی مسافروں پر 20، 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بنا۔واضح رہے کہ #کینیڈا نے رواں ماہ ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی اور ہوائی سفر سے بھی پابندی اٹھائی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں