Powered By Blogger

جمعرات, جولائی 29, 2021

کیا ضرورت تھی؟’ گھر کے چھاپے کے دوران شلپا شیٹی کا راج کندرا سے

  • 0
    Shares

ممبئی پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جب بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف پورن فلمیں بنانے کے کیس میں پولیس ان کے گھر چھاپا مارنے گئی تو اداکارہ اپنے شوہر پر برہم ہوئیں اور ان سے سوال کیا کہ اس سب کی کیا ضرورت تھی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا پر چیخ رہی تھیں اور پوچھا کہ ‘ہمارے پاس سب کچھ ہے، یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟’موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے فحش مواد پروڈیوس کرنے اور اسٹریمنگ کے الزامات میں گرفتاری کے بعد راج کندرا کو 2 روز قبل پہلی مرتبہ گھر کی تلاشی کے لیے لے جایا گیا تھا۔

جس کے فوراً بعد انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شلپا شیٹی نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘ان کے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی، انڈسٹری میں ان کے معاہدوں کو منسوخ کیا جارہا ہے اور انہیں کیس کی وجہ سے کئی پروجیکٹس سے بھی ہاتھ دھونے پڑے’۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...