Powered By Blogger

بدھ, جولائی 28, 2021

ناندیڑ:ویکی ٹھاکور کے آٹھ قاتل گرفتار‘ناندیڑپولس کی کامیاب کارکردگی

ناندیڑ:28 جولائی(اردو اخبار دنیا نیوز)شہرکے رینوکاماتامندر کے بازو گلی میں گاڑی پورہ کی سمت جانیوالی سڑک پر 20 جولائی کی شب سات بجے عادی مجرم ویکی ٹھاکور کوچند افراد نے فائرئنگ و تلوار سے حملہ کرکے قتل کردیاتھا ۔اس واقعہ ایک ہفتہ بعد پولس نے تمام 8 ملزمین کوپونہ سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔آج ایس پی پرمود کمار شیوالے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بارے میں معلومات دیں۔

پولس نے واقعہ کے بعد ہی ناندیڑمیںہی ملزمہ انجلی بیگھانیہ اورجیوتی بیگھانیہ کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ دیگر آٹھ ملزمین کی تلاش جاری تھی ۔ جس کی گرفتاری کیلئے ایل سی بی کے دستے تشکیل دئےے گئے تھے ۔ ویکی چوہان قتل معاملے میں ویکی ٹھاکور اہم گواہ تھا ۔ عدالت میںاسکی گواہی سے قبل ہی بیگھانیہ گینگ نے ویکی کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔دریںا ثناءایل سی بی کواطلاع ملی کہ ملزمین پونہ میںروپوش ہے اسلئے پی آئی دوارکاداس چکھلی کر کی رہنمائی میں ایک ٹیم پونہ پہنچی اور ایک مکان سے نتین جگدیش بیگھانیہ‘ڈگمبر عرف ڈگیا‘لکشمن عر ف لکی ‘ بالاجی مورے پاٹل ‘ منجاجی عرف مونیا‘سومیش رمیش کتے ‘میوریش سریش ‘کرشنا عرف گپیا‘ تاناجی عرف تانا ‘ کوگرفتارکرلیا ۔

ایس پی مزید بتایا کہ ملزمین کے خلاف مکوکاقانون کے تحت کاروائی زیر غور ہے ۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی وجئے کباڑے‘نلیش مورے ‘ہوم ایس پی ویکاس توٹاوار‘ سدیشور دھمال‘ پی آئی صاحب راو نرواڑے ودیگر پولس افسران بھی موجود تھے

۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...