Powered By Blogger

جمعرات, اگست 05, 2021

چندی گڑھ ، 05 اگست ۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن 20 اگست سے شروع ہوگا۔ اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا

چندی گڑھ ، 05 اگست ۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن 20 اگست سے شروع ہوگا۔ اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا(اردو اخبار دنیا)چندی گڑھ ، 05 اگست ۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون سیشن 20 اگست سے شروع ہوگا۔ اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو چندی گڑھ میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔سیشن کی کارروائی 20 اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ سیشن کی کارروائی پیر 23 اگست کو دوپہر 2 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی۔ سیشن 24 اگست کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس دن اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔سیشن کی مدت کے بارے میں باضابطہ فیصلہ 20 اگست کو اسپیکر گیان چند گپتا کی صدارت میں ہونے والی ودھان سبھا کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں لیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں سی ایم منوہر لال کھٹر ، ڈپٹی سی ایم دوشینت سنگھ چوٹالہ ، ڈپٹی اسپیکر رنبیر سنگھ گنگوا ، ہوم اینڈ ہیلتھ منسٹر انل وج ، اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کنور پال گرجر موجود تھے۔ مانسون سیشن کی تیاریاں پہلے ہی ودھان سبھا سیکرٹریٹ نے شروع کر دی ہیں۔دریںاثنا اس میٹنگ میں ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے جیتنے پرجشن منایاگیا۔ وزیر داخلہ اور وزیر صحت انل وج نے وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء اور عہدیداروں کو مٹھائی کھلاتے ہوئے اس خوشی کا اشتراک کیا۔ کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہاکی ٹیم میں ہریانہ کے دو کھلاڑی ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو 2.5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیراعلیٰ نے کہاکہ سریندر کمار اور سمت کو براہ راست محکمہ کھیل میں سینئر کوچ کی نوکری دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ کے ان تمام کھلاڑیوں کے لیے شاندار تقریب منعقد کی جائے گی جنہوں نے اولمپک کھیلوں میں تمغے جیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...