Powered By Blogger

اتوار, اگست 01, 2021

آج یعنی1/اگست 2021 سے بینک صارفین کو اپنی تنخواہ یا پنشن کے کریڈٹ ہونے یا ‏EMI ‎ادائیگی

آج یعنی1/اگست 2021 سے بینک صارفین کو اپنی تنخواہ یا پنشن کے کریڈٹ ہونے یا EMI ادائیگی جیسے اہم لین دین کے لیے کام کے دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (NACH) کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔
صارفین آج سے ہی ہفتے کے ساتوں دن نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس (NACH) خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس کی سہولیات صرف ہفتے کے دن یعنی پیر سے جمعہ تک صارفین کے لیے دستیاب تھی۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جون میں کریڈٹ پالیسی کے جائزے کے دوران اعلان کیا کہ "صارفین یکم اگست 2021 سے ہفتے کے تمام دنوں میں اور چوبیس گھنٹے NACH کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔ ملک میں بینک صارفین کی سہولت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے''۔
''صارفین کی سہولت کو مزید بڑھانے کے لیے اور ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (RTGS) کی 24×7 دستیابی کا فائدہ اٹھانے کے لیے NACH کو اگست سے ہفتے کے تمام دنوں میں دستیاب کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے''۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے دو ماہانہ مانیٹری پالیسی کے جائزے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل بنک صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...