Powered By Blogger

جمعہ, اگست 06, 2021

نئے اسلامی سال کے آغاز پر امارات میں 12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

نئے اسلامی سال کے آغاز پر امارات میں 12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

UAE-MASJID

دبئی ،06؍اگست :(اردواخباردنیا)حکومتی انسانی وسائل کی وفاقی اتھارٹی نے نئے ہجری سال 1443 کے آغاز کو منانے کیلئے جمعرات 12 اگست 2021 کو وفاقی حکومت کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا، یہ فیصلہ ملک میں عام #تعطیلات کیلئے کابینہ قرار داد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی کے سرکولر میں بتایاگیا کہ معمول کے کام اتوار 15 اگست 2021 سے دوبارہ شروع ہونگے۔

اتھارٹی نے نئے #اسلامی #سال کی آمد پر صدر عزت مآب شیخ #خلیفہ بن زاید النھیان، نائب صدر و وزیراعظم اور #دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد #المکتوم اور #ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان، سپریم کونسل کے عزت مآب ارکان اور امارات کے حکمرانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مسرت، صحت اور خوشحالی کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔اتھارٹی نے اس اہم موقع کی مناسبت سے متحدہ عرب #امارات کے عوام، عرب اور اسلامی ممالک کو بھی مبارکباد دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...