جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے آج جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2020-21کا اعلان کیا ہے۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند نے اسی فنڈ کے تحت گذشتہ بار 433طلبہ کے درمیان 37.52 لاکھ روپے (سینتیس لاکھ باون ہزار) بذریعہ چیک تقسیم کئے تھے۔
یہ وظائف میرٹ اور اقتصادی حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس، بی اے ایم ایس، بی فارما، بی ای، ایم ٹیک،بی ٹیک، بی آرک، ایم آرک کے طلبا کو دیے جاتے ہیں، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا قرار دیے جاتے ہیں جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں لیکن آخری سال کے طلبہ اس کے حق دار نہیں ہو ں گے۔
اس موقع پر مولانا مدنی نے کہا کہ تعلیم ہی ملک و ملت کو جہالت کی عمیق گہرائی سے نکال کر روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے بالخصوص پروفیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم پر خاص طور سے فوکس کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس سے ہمارے نوجوان عصر حاضر کے مواقع کو حاصل کرسکیں گے او رتیزی سے بدل رہی دنیا کے منظر نامے میں جی سکیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں