
ممبئی:21اگست۔ (اردو اخبار دنیا)ریاست میں لوگ بڑے پیمانے پر کورونا قوانین کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں جبکہ ماہرین نے اکتوبر میں تیسری لہر عروج پررہنے کاانتباہ دیاہے۔ ایسے میں آج وزیراعلی اودھوٹھاکرے نے واضح الفاظ میںکہا کہ اگر ریاست میں کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو فی الفور مکمل لاک ڈان نافذ کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ کے ا س اشارے سے یہ واضح نظر آتا ہےکہ ریاست میں چند مہینوں میں پھر ایکبار مکمل لاک ڈاون نافذ کیاجاسکتا ہے ۔کیونکہ کورونا کی تیسری لہر کو ماہرین نے شدید خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں