Powered By Blogger

پیر, اگست 23, 2021

‎نرسنگ اسکیل ڈویلپمنٹ پروگرام کا کلاسیں 23 اگست 2021 سے عراقی اردو گرلز انٹر اسکول انصار نگر کے احاطے میں شروع ہوا،

 نرسنگ اسکیل ڈویلپمنٹ پروگرام کا کلاسیں 23 اگست 2021 سے عراقی اردو گرلز انٹر اسکول انصار نگر کے احاطے میں شروع ہوا،


نواده محمد سلطان اختر(اردو اخبار دنیا)



 بہار عراقی ملت کمیٹی انصار نگر نوادہ کا کامیاب اقدام 23 اگست 2021 نرسنگ اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام سے شروع ہوا، پہلے بیچ میں تقریبا 45 طالبہ و طالبات نے رجسٹریشن کرایا اور کلاس میں شرکت کی۔
 کلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جناب انس ​​الحق صاحب جنرل سیکرٹری بہار عراقی ملت کمیٹی نے کیا۔
 ناگہانی اور طبی ایمرجنسی کی صورت میں نرسنگ کی مہارت حاصل شدہ طلبہ و طالبات کو تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معاشرے کو فائدہ پہنچے۔یہ کامیابی کے لئے پہلا قدم رکھا ہے،

اِس كار خیر میں قدم سے قدم ملانے والے سماجی خدمت خدمتِ گزار ڈاکٹر جاوید اشرفی بائیو سائنس ، محمد واحد حسین یونیسیف ، محمد صلاح الدین (بی ایس سی ، ایم/بی ایم ایل ٹی) 
 انصار الاسلام (بی ایس سی ، ایم/بی ایم ایل ٹی) اور دیگر ساتھی پورا کا پورا تعاون کر رہے ہیں، سبھوں نے پروگرام کو سراہا ہے اور اپنا بھرپور تعاون بھی دیا ہے۔ واضح ہو کہ ہر ایک نے اپنا وقت نرسنگ ٹرینینگ کی تربیت میں صرف کیا اور آگے بھی طلباء و طالبات کے کلاس میں اپنا قیمتی وقت دیتے رہیں گے۔

 کلاس شروع ہونے سے پہلے بہار عراقی ملت کمیٹی کے صدر ڈاکٹر حمید حسین نے گیا سے ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجا اور تمام طلباء و طالبات سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمیٹی کو مبارکباد دی۔ اجلاس میں بہار عراقی ملت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری انس الحق صاحب ، محمد یونس جان صاحب ، توقیر شہنشاہ صاحب ، عراقی اردو انٹر اسکول کے صدر محمد ممتازصاحب ، سیکریٹری محمد ضیاء الدین صاحب ، محمد جمشید مہندی صاحب ، ماسٹر قمرالدین صاحب اور نرسنگ اسکیل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر مشتاق صاحب اور سیکرٹری محمد وسیم اکرم موجود تھے اور ان سب نے اپنے چند کلمات سے طلباءو طالبات کے حوصلے بلند کیئےاور پروگرام کی خصوصیات بتاتے ہوئے پڑھائی اور جانفشانی سے سیکھنے پر زور دیا۔
 کلاس کے پہلا دن کی شروعات ڈاکٹر جاوید اشرفی نے تھیوری اور پریٹکل کے ساتھ کی، اور ساتھ ہی اساتذہ وحید حسین اور محمد صلاح الدین نے بھی کلاسیں لیں۔
 پریکٹیکل کلاس کے لئے سامان میں 2 بلڈ پریشر مشینیں 2 اسٹیتھواسکوپ 2 تھرمامیٹر ، آکسیمیٹر 2 گلوکومیٹر کچھ انجکشن اور روئی وغیرہ وغیرہ سامان کمیٹی کے ذریعے فراہم کئے گئے۔
 پروگرام کے اختتام پر ضیاء الدین صاحب نے کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو طبی میدان میں ایک نئی سمت ملے گی اور طلباء و طالبات کے حوصلے بھی بڑھیں گے اور وہ اس میدان میں اپنے مستقبل کا انتخاب کرکے اپنااور اپنے گھر والوں کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ بہار عراقی ملت کمیٹی نے اسے کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...