
ناندیڑ: 2اگست(اردو اخبار دنیا)مہاراشٹراسٹیٹ سیکنڈری اینڈہائیرسیکنڈری بورڈ پونہ کی جانب سے آج شام ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں کہاگیاکہ امسال 2021ءمیں منعقدہ بارہویں جماعت کے نتائج کااعلان کل 3اگست بروز منگل کو دوپہرچار بجے بورڈ کی ویب سائٹ پرآن لائن ظاہر کئے جائیںگے۔
جس طرح دسویں جماعت کے آن لائن نتائج کے وقت ویب سائٹ کریش ہوئی تھی اس مرتبہ ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا سلئے بورڈ نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں