پورا معاملہ تندواری تھانہ علاقے کے ایک گاوں سے سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی سے تندواری تھانہ کے بیدا گاوں کے رہنے والے 5 لڑکوں نے آبروریزی کی۔ تحریر کے مطابق، لڑکی اپنے گھر سے جنگل کی طرف قضائے حاجت کے لئے گئی تھی۔ وہیں پہلے سے بیٹھے حیوانوں نے آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ حادثہ کے بعد متاثرہ لڑکی نے آپ بیتی اہل خانہ کو بتائی۔ بے ہوش حالت میں گھر پہنچی لڑکی کو دیکھ کر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے۔
اس کے بعد اہل خانہ نے لڑکی کو لے کر 14 اگست کو تندواری تھانے پہنچے، لیکن پولیس نے معاملہ میں لاپرواہی کرتے ہوئے کوئی بھی کارروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ فیملی نے اعلیٰ افسران سے پورے معاملے کی شکایت کی۔ معاملہ بڑھتا ہوا دیکھ کر باندہ ایس پی ابھینندن سنگھ نے 19 اگست کو آبروریزی کا معاملہ درج کراتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کے لئے ٹیم لگائی اور 3 نابالغ ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
باندہ ایس پی ابھینندن نے بتایا کہ 14 اگست کو ایک لڑکی کے ساتھ آبروریزی کا سانحہ پیش آیا تھا۔ اہل خانہ تھانہ پہنچے تھے اور اطلاع دے کر چلے گئے تھے۔ 19 اگست کو انہوں نے تحریری طور پر شکایت دی، جس کے بعد معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور تین ملزمین کی گرفتاری بھی کرلی گئی ہے۔ لڑکوں کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ معاملے میں دو دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں