Powered By Blogger

پیر, اگست 30, 2021

3دن میں 5 کلو وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

3دن میں 5 کلو وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

weight loss diet

نا آپ کے پاس اتنا وقت ہے کہ آپ طویل ڈائٹ پلانز پر عمل کر کے وزن کم کر سکیں اور نہ ہی اتنی ہمت کے سخت ورزش کرکے اپنا یہ مقصد حاصل کر سکیں مگر آپ وزن تو کم کرناچاہتے ہیں نا ؟ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو چندآسان اور آزمودہ نسخوں کی ضرورت ہے جن پر عمل کرنے کے لیے نہ آپ کو اپنا پسندیدہ شو چھوڑنا پڑے اور نہ ہی اپنا من پسند پیزا فلیور بھولنا پڑے ۔ یہ آپ کو ناممکن لگتا ہے نا ؟ ارے یہ سچ میں ممکن ہے۔ مندرجہ ذیل نسخوں پر عمل کرکے آپ بنا کسی مشقت اور دشواری کے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں

وزن کا بڑھنا بہت عام اور آسان بات ہے مگر اس بڑھے ہوئے وزن سے جان چھڑانا اور دوبارہ سے سلم اسمارٹ جاذب نظر آ نا نہایت مشکل کام ہے، مگر اس مشکل کام کو شروع کرنے سے پہلے چند آسان طریقے اپنا کر خود کو وزن کم کرنے کے لمبے سفر کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔کلینیکل ڈائیٹیشن عائشہ ناصر کا کہنا ہے کہ جب کوئی انسان وزن کم کرنے کا سوچ کر ڈائیٹنگ یا ورزش شروع کرتا ہے تو اکثر اوقات شروع میں وزن میں کمی نہیں آتی اور انسان وزن کم نہ ہونے کی صورت میں اسے ناممکن سمجھ کر مایوس ہو بیٹھتا ہے۔

اگر اسی دوران ایک ایسی ڈائیٹ کر لی جائے جس سے 3 دنوں میں 5 کلو وزن کم ہو جائے تو وزن میں کمی کے خواہشمند افراد میں ایک خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور وہ خود کو اس سفر کے لیے مزید بہتر طریقے کے لیے تیار کر لیتے ہیں۔

3 دنوں میں پانچ کلو وزن کم کرنے کے لیے کی جانے والی ڈائیٹ کا نام ’ایگ ڈائیٹ ‘ ہے، اس ڈائیٹ پلان کے دوران ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانوں کے دوران صرف انڈے ہی کھائے جا سکتے ہیں باقی سب غذائیں سختی سے منع ہیں جبکہ اس ڈائیٹ کو 3 الگ طرح سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ایگ ڈائیٹ Boiled-egg diet کون کر سکتا ہے، کس کے لیے نقصان دہ ہے، فوائد کیا ہیں، دوبارہ وزن کو بڑھنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ان سب کا جواب مندرجہ ذیل ہے :

انڈہ ڈائیٹ

انڈہ ڈائیٹ کی پہلی قسم کے دوران دن میں 6 سے 7 انڈے کھائے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی بھی غذا لینا منع ہے، صبح ناشتے میں 2 سے 3 انڈے ابال کر یا نان اسٹک پین میں ایک چمچ تیل میں فرائی کر کے کھائے جا سکتے ہیں ، دن میں سادہ پانی کے علاوہ صرف گرین ٹی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کی دوسری قسم یہ ہے کے سارے دن میں 4 سے 6 انڈے لیں اور ساتھ میں دودھ کے دو گلاس ڈائیٹ میں شام کر لیں، اس ڈائیٹ کے دوران انڈوں کے ساتھ فائبر لینے کے لیے اسپغول کا چھلکا پانی میں گھول کر پیا جا سکتا ہے۔

ایگ ڈائیٹ کے دوران دودھ کا استعمال خاطر خواہ نتائج نہیں دیتا، دودھ سے بہتر ہوگا کہ دن کا ایک کھانا کسی اور غذا کے ساتھ تبدیل کر لیا جائے جیسے کہ دوپہر کے دوران ایک بڑا باؤل سلاد کا یا صبح کے دوران ایک مکمل ناشتہ، اس صورت کو ایگ ڈائیٹ کی تیسری قسم بھی کہا جاتا ہے۔

ایگ ڈائیٹ کی تیسری صورت یہ ہے کہ دن کا کوئی ایک کھانا کسی اور غذا کے ساتھ تبدیل کر لیں اور دن میں 2 سے 3 انڈے اپنی غذا میں شامل کر لیں، ایگ ڈائیٹ کی تیسری قسم پہلی قسم سے کئی درجے بہتر اور صحت مند قرار دی جاتی ہے۔

ایگ ڈائیٹ چھوڑنے کے بعد وزن کا اچانک بڑھنا

ماہرین کے مطابق ایک ڈائیٹ 3 دن یا 6 دن سے زیادہ نہ دہرائیں ، یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے، ایگ ڈائیٹ چھورنے کے بعد وزن اچانک بڑھ سکتا ہے جسے روکنے کے لیے ہفتے میں صرف دو بار روٹی کا استعمال کریں اور دو بار ہی چاول کھائیں، زیادہ تر دہی، انڈہ، سلاد، پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں، دالیں اور مچھلی اور مرغی کا اسٹیک بنا کر کھا سکتے ہیں۔

ایگ ڈائیٹ کن افراد کے لیے سختی سے منع ہے؟

ڈائیٹیشن عائشہ ناصر کے مطابق انڈے کی زردی میں گُڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں مگر یہ ہائی اِن کولیسٹرول ہے، اسی لیے دل کے مریض اس ڈائیٹ کا استعمال ہر گز نہ کریں، دل سے متعلق جنہیں کوئی بھی شکایت ہو وہ اس ڈائیٹ سے گریز کریں، قبض، ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو بھی ایگ ڈائیٹ کا استعمال بالکل منع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...