ہیتی میں زبردست زلزلہ _ 300 سے زائد افراد ہلاک
حیدرآباد(اردو اخبار دنیا)_ کیریبین سمندر کے جزیرے ہیتی میں زبردست زلزلہ آیا ہے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 تھی۔ ہیتی سول پروٹیکشن ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں 304 افراد ہلاک ہوئے۔ مزید کئی افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اچانک زلزلے سے بڑی بڑی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ خوفزدہ لوگ سڑکوں پر نکل پڑے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بحر الکاہل سے تقریبا 160 کلومیٹر کے فاصلے پر بتایا گیا۔ بڑے پیمانے پر امدادی اور راحت کاری کے کام جاری ہیںہیتی میں سال 2010 میں بھی طاقتور زلزلہ آیا تھا اس وقت آنے والے زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور پورے ملک کو چند سالوں تک مالی مشکلات کا سامنا رہا۔ہیتی کیریبین سمندر کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور یہ کیوبا اور جمیکا کے قریب ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں