دنیاکا سب سے چھوٹا 4جی اسمارٹ فون متعارف

بہت جلد اب صارفین کے ہاتھوں دنیا کا سب سے چھوٹا فون آنے والا ہے، کیوں کہ چائنیز برانڈ او ای ایم مونی نے دنیا کا سب سے چھوٹا 4جی اسمارٹ فون لانچ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنیز برانڈ نے حال ہی میں مونی منٹ اسمارٹ فون لانچ کروایا ہے جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اسمارٹ فون ہے۔
دنیا کے سب سے چھوٹے اسمارٹ فون کا ڈسپلے پام فون (3.3انچ ڈسپلے والے)سے بھی چھوٹا یعنی 3 انچ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔
مونی منٹ نامی دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون ڈوئل سم کارڈ سپورٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
اس میں فوٹوگرافی کے لیے 5 میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔
فون کی قیمت 150 ڈالر ہےتاہم موبائل فون کی فروخت کے لیے فراہمی کا آغاز رواں برس نومبر سے کیا جائے گا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں