جمشید پور کے مشرقی سنگھ بھوم کے ایم جی ایم تھانہ علاقے میں 30 سالہ خاتون سے اجتماعی آبروریزی (Gangrape) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں خاتون نے ایم جی ایم تھانے میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
متاثرہ نے اس کی اطلاع گاوں والوں کو دی۔ گاوں والوں کی اطلاع پر اے جی ایم تھانے کی پولیس نے گاوں پہنچ کر چھان بین کی۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ خاتون کے موبائل نمبر کی بنیاد پر پولیس ملزمین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ متاثرہ سے بڑے افسران نے پوچھ گچھ کرکے معاملے کی جانکاری لی ہے۔ اس سلسلے میں پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ خاتون شادی شدہ ہے، پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔
ایم جی ایم تھانہ انچارج نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر 6 لوگوں کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ گھر میں اکیلی تھی، اسی دوران اجتماعی آبروریزی کی بات سامنے آئی ہے۔ تفتیش چل رہی ہے۔ متاثرہ کے میڈیکل جانچ کراکر عدالت میں بیان درج کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں