Powered By Blogger

جمعہ, اگست 27, 2021

آسام ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں: 7 ٹرکوں میں آتشزدگی،5ڈرائیور زندہ جل مرے ، عسکری گروپ ڈی این ایل اے پر شبہ

آسام ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں: 7 ٹرکوں میں آتشزدگی،5ڈرائیور زندہ جل مرے ، عسکری گروپ ڈی این ایل اے پر شبہ

militant group DNLA suspected

گوہاٹی ، 27اگست:(اردودنیانیوز۷۲)آسام کے’ Dima Hasao ‘میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعرات کی شب ضلع میں’ دیونگ برا‘ کے قریب سات ٹرکوں کو نذر آتش کردیا۔ اس کی وجہ سے پانچ ٹرک ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مشتبہ عسکری گروپ نے #آتشزدگی سے پہلے کئی راؤنڈ بھی فائر کیے۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پانچ لاشیں نکال لی ہیں۔ یہ واقعہ دارالحکومت گوہاٹی سے تقریباً محض 200 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیاہے۔آسام پولیس نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے #عسکریت پسند گروپ دیماسا نیشنل لبریشن آرمی (Dimasa National Liberation Army) کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

#شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے #آسام رائفلز کی مدد لی جا رہی ہے۔کچھ دن قبل آسام اور میزورم کے درمیان سرحدی تنازعہ میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دونوں ریاستوں کی پولیس اور شہریوں کے درمیان تصادم ہواتھا، دونوں طرف سے پہلے لاٹھی چلائی گئی ، جب معاملہ بڑھا ،تو پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس دوران فائرنگ بھی ہوئی۔ تشدد کے بعد سی آر پی ایف کو کشیدگی کے درمیان آسام اور میزورم کے درمیان متنازعہ سرحد پر تعینات کرنا پڑا۔

وہیں اس سے قبل مئی میں آسام #رائفلز اور ریاستی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں سات ڈی این ایل اے عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ یہ تصادم ناگالینڈ کی سرحد سے متصل مغربی ضلع میں ہواتھا۔ سکیورٹی فورسز کو یہاں عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا۔اس دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں 7 عسکری افراد مارے گئے۔ اس کے ساتھ انکاونٹر میں دو عسکریت پسند شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مقتول عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور 4 اے کے 47 برآمد ہوئے تھے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...