(اردو اخبار دنیا)نیشنل ڈیسک: گجرات کے امریلی ضلع کے ایک گاؤں میں دوپہر ڈھائی بجے کے لگ بھگ ایک ٹرک بے قابو ہوکر جھونپڑی میںگھس جانے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے وقت جھونپڑی میں موجود سبھی لوگ سو رہے تھے۔ امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نرلپت رائے نے بتایا کہمرنے والوں میں آٹھ اور 13 سال کے دو بچے بھی شامل ہیں۔بدھدا گاؤں میں ہونے والے حادثے میں دو بچے بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ٹرک ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے نیند کی جھپکی کی وجہ سے گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرک سڑک کے کنارے جھونپڑی جا گھسا جس میں 10 افراد سو رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو بزرگ بھی شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں