Powered By Blogger

اتوار, اگست 01, 2021

یکم اگست کو یوم مسلم خواتین منایا جائے گا: نقوی

(اردو اخبار دنیا)نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دئے جانے والے دن یکم اگست کو ‘مسلم خواتین کے حقوق کا دن’ کے طور پر منایا جائے گا۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یکم اگست 2019 کو ‘ طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت’ کو قانونی جرم قرار دیا تھا۔

‘تین طلاق’ کو قانونی جرم بنانے کے بعد تین طلاق کے واقعات بڑے پیمانے پر کم ہوئے ہیں۔ ملک بھر کی مسلم خواتین نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘طلاق ثلاثہ’ کو قانونی جرم بنا کر مودی حکومت نے مسلم خواتین کی ‘خود انحصاری، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔

ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ‘مسلم خواتین کے حقوق کا دن’ کل منایا جائے گا۔ مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی، مسٹر نقوی اور مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو نئی دہلی میں ‘مسلم خواتین کے حقوق کے دن’ پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...