
ریاستی الیکشن کمیشن نے آج سال 2022ءمیں ریاست کے جن میونسپل کارپوریشز کی مدت ختم ہورہی ہے وہاں کے میونسپل کمشنر س کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔سال 2022ءمیں مہاراشٹر کے برہن ممبئی ‘الہاس نگر ‘بھیونڈی۔ نظام پور ‘پنویل‘ میرا بھائندر‘پمپری۔ چنچوڑ‘ پونہ ‘ شولاپور‘ ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ‘ناسک‘ مالیگاوں‘ پربھنی ‘لاتور ‘امراوتی ‘ اکولہ ‘چندرپور اورناگپور کی معیاد ختم ہورہی ہے جہاں پر آئندہ سال کارپوریشن کے عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
ریاستی حکومت نے سال 2019ءکے مہاراشٹر ایکٹ نمبر36میں 31ڈسمبر2019ء کو ترمیم کی تھی ۔جس کے مطابق اب ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیر رکنی زون کے بجائے ایک رکنی زون سسٹم نافذ کیاجائے گا۔
اسلئے اب ہر زون ایک رکن پر مبنی ہوگا۔الیکشن کمیشن نے وارڈوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کمشنرس کو دی ہے۔
اس کے مطابق اب ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے سال 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں اب سنگل زون بنایاجائے گاجہاں سے صرف ایک ہی کارپوریٹر منتخب ہوگا ۔جبکہ سابق میں ایک زون سے چار نمایندے منتخب کئے جاتے تھے اور ووٹرس کوچار ووٹ دینا پڑتا تھا۔
لیکن اب نئے ترمیم شدہ قانون کے مطابق ووٹر کو ایک ہی ووٹ دینا ہوگااور ایک وارڈ(زون) سے ایک ہی نمائندہ منتخب ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کے احکام کی نقل حسب ذیل ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں