Powered By Blogger

منگل, اگست 03, 2021

دہلی کابینہ نے ایم ایل اے کے تنخواہ ،بھتے میں اضافے کی تجویز کو منظوری دی

دہلی کابینہ نے ایم ایل اے کے تنخواہ ،بھتے میں اضافے کی تجویز کو منظوری دی

Aravind-kejriwal-Delhi-cm
نئی دہلی،03؍اگست:(اردواخباردنیا)دہلی کے اروند #کیجریوال کابینہ نے ایم ایل اے کی تنخواہ اور بھتے بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی۔ دہلی کابینہ کی تجویز کے مطابق اب دہلی کے ایم ایل اے کو 54ہزار سے 90ہزار؍ ماہانہ #تنخواہ ملے گی، جبکہ ابھی دہلی کے ایم ایل اے کو 54ہزار تنخواہ کے علاہ 12000 ماہانہ بھتہ بھی دیا جاتا تھا ۔ منگل کو دہلی کابینہ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں ایم ایل اے کو تنخواہ اور دیگر الاؤنس سمیت کل 90،000 ؍ ماہانہ ملے گا، جبکہ اس وقت ایم ایل اے کی تنخواہ 54000 ماہانہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سال 2015 میں دہلی حکومت نے دہلی اسمبلی سے ایم ایل اے کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ایک قانون پاس کر کے مرکزی حکومت کو بھیجا تھا جسے مرکز نے مسترد کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے ممبران اسمبلی کی #تنخواہ اور #الاؤنس کے حوالے سے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے دی گئی تجویز پر #دہلی کابینہ نے نئی تجویز پر مہر ثبت کردی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 کے بعد یعنی دس سال تک دہلی کے ایم ایل اے کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ دہلی #کابینہ کی طرف سے منظور کی گئی نئی تجویز اب مرکزی حکومت کی منظوری کے لیے بھیجی جائے گی اور مرکز کی منظوری کے بعد دہلی حکومت دہلی اسمبلی میں دوبارہ بل لائے گی۔دہلی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی اب بھی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جو اپنے ایم ایل اے کو سب سے کم تنخواہ اور الاؤنس دیتی ہے۔
بی جے پی، کانگریس اور علاقائی جماعتوں کے زیر اقتدار ریاستیں اپنے ایم ایل اے کو بہت زیادہ تنخواہ فراہم کرتی ہیں۔ جبکہ #دہلی میں رہنے کی قیمت ہندوستان کے بیشتر حصوں کی بہ نسبت بہت زیادہ ہے، بہت سی ریاستیں اپنے ایم ایل اے کو بہت سی دوسری سہولیات اور #الاؤنس مہیا کرتی ہیں، جو دہلی حکومت فراہم نہیں کرتی۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...