Powered By Blogger

جمعہ, اگست 13, 2021

یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل کو راحت دینے سے کیا انکار ، دوسرے معاملے میں معطلی جاری رکھنے کا فیصلہ

(اردو اخبار دنیا)اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے 2017 کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن بحران معاملہ میں مبینہ لاپروائی کے لیے چار سال سے معطل ڈاکٹر کفیل خان کو راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ معطل چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کفیل خان کی معطلی جاری رکھی جائے گی، کیونکہ ان کے خلاف ایک الگ ڈسپلنری کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یوپی: 75ویں یومِ آزادی پر یوگی حکومت کی قلعی کھولے گی کانگریس، بنایا خاص منصوبہ

حکومت نے جمعرات کو عدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف معطلی کا ایک الگ حکم پاس کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل منیش گویل نے عدالت میں کہا کہ یہ کارروائی ابھی ختم ہونی ہے اور اس میں معطلی کا حکم جاری ہے۔ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی سے 60 سے زائد بچوں کی موت کے معاملے میں آکسیجن کی کمی میں مبینہ کردار کے لیے ڈاکٹر کفیل کو اگست 2017 میں معطل کیے جانے کے بعد ڈائریکٹر، میڈیکل ایجوکیشن کے دفتر سے منسلک ہونے کی مدت کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

مودی حکومت نے ہوائی سفر کرنے والوں کو بھی دیا جھٹکا، کرایہ بڑھانے کا اعلان

جسٹس یشونت ورما نے اب ریاستی حکومت کو ایک حلف نامہ کے ذریعہ سے دو ہفتے کےاندر، بعد کی معطلی حکم کے ساتھ ساتھ 22 اگست 2017 کی معطلی کے ابتدائی حکم سے متعلق دیگر ضروری باتوں کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت دی ہے، جس کے ذریعہ ڈاکٹر کفیل کو معطل کیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 31 اگست طے کی ہے۔

ٹوئٹر کے خطرناک کھیل سے راہل گاندھی نے اٹھایا پردہ، دیکھیے یہ ویڈیو

واضح رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل کی اس عرضی پر سماعت کر رہا ہے جس میں انھوں نے 22 اگست 2017 کو سروس سے اپنی معطلی کو چیلنج دیا ہے۔ اس معاملے میں 6 اگست 2021 کو ریاستی حکومت نے 24 فروری 2020 کو دوبارہ جانچ شروع کرنے کے حکم کو واپس لینے کی جانکاری دی تھی۔ اس سے قبل معاملے کی پہلی اعلیٰ سطحی جانچ میں ڈاکٹر کفیل کو پوری طرح سے بے قصور بتایا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...