Powered By Blogger

پیر, اگست 16, 2021

افغان فوج کی ناکامی ہماری توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی: امریکہ کا اعتراف

  • (اردو اخبار دنیا)

واشنگٹن:امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے تسلیم کیا ہے کہ جس افغان فوج کو انھوں نے گذشتہ بیس برس سے تربیت دی ے اور انھیں اسلحے سے لیس کیا، امریکہ ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگا سکا۔

ادھر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان نے مجھے یہ شہر چھوڑنے پر مجبور کیا ہے کیونکہ وہ کابل اور اس کے باسیوں پر حملہ کرنے آئے تھے۔ کابل میں ایک طرف طالبان صدارتی محل پر قبضے کا دعویٰ کر رہے ہیں تو دوسری جانب کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن صرف گذشتہ ہفتے بھی تین لاکھ فوجیوں پر مبنی افغان فوج پر اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔دوسری جانب طالبان جنگجوؤں کی تعداد کا اندازہ ہے کہ وہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان ہیں۔

تاہم امریکی افواج کی جانب سے زمینی حمایت نہ ملنے پر حکومتی افواج نے فوراً ہتھیار ڈال دیے اور فوجی اہلاکاروں نے اپنی اپنی چوکیاں چھوڑ دیں اور کچھ واقعات میں تو فوجی بالکل بھاگ گئے۔

طالبان نے پہلا صوبائی دارالحکومت صوبہ نمروز کے شہر زرنج قابو کیا اور اگلے دس دن میں وہ پورے ملک پر حاوی ہو گئے اور اتوار کو کابل داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...