Powered By Blogger

پیر, اگست 23, 2021

تحفظ شریعت کی جانب سے دس روزہ اصلاحی پروگرام اختتام پذیر

تحفظ شریعت کی جانب سے دس روزہ اصلاحی پروگرام اختتام پذیر
(اردو اخبار دنیا)
گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ محرم الحرام میں اس ماہ کے فضائل و مسائل اور خرافات و بدعات کے عنوان سے مسلسل دس روز تک مختلف علاقوں کے مساجد میں تحفظ شریعت و ویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ و پلاسی کے زیر اہتمام پروگرام کئے گئے. جس کا لب لباب یہی تھا کہ خصوصاً ان نوجوانوں اور مسلمانوں کو مخاطب کیا جائے جو جہالت کا شکار ہو گئے ہیں. اور ناعلمی میں ان امور کو انجام دینے کی غلطی کرتے ہیں جس کا تعلق مذہب اسلام سے قطعاً نہیں ہے. پروگرام کی ترتیب ذوالحجۃ کے ماہ میں ہی ترتیب دے دی گئی تھی. تحفظ شریعت کے سکریٹری جناب مولانا عبدالوارث مظاہری نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں غلط رسومات اپنی مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ہم نے عزم مصمم کیا ہے. ہم تحفظ شریعت کے بینر سے ہمیشہ سماج میں بیداری مہم چلاتے رہتے ہیں تاکہ عوام الناس تک حق اور سچ پہنچا کر باطل کو کمزور اور نامراد کر سکیں، اس موقع سے تحفظ شریعت کے سرگرم رکن اور ترجمان مولانا عبدالسلام عادل ندوی نے بتایا کہ ہم نے تحفظ شریعت کا پلیٹ فارم آج علاقے کی ضرورت بن چکا ہے یہاں سے عوام کے تمام شرعی، دینی اور دنیاوی مسائل حل کئے جاتے ہیں. اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ علاقے کے تقریباً تمام معزز علماء کرام اور رہبران قوم اس پلیٹ فارم سے منسلک ہیں . ہر لمحہ ان کی رہنمائی ہمارے ساتھ رہتی ہے. اس پورے مہم کو بہترین انجام تک پہنچانے میں پیش رہنے والے تمام کارکنان قابل تحسین و مبارکباد ہیں. معروف عالم دین ، خطیب ہند حضرت مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی، حضرت مولانا مفتی اطہر حسین صاحب قاسمی،
مفتی محمد ارشد صاحب مظاہری قاری امتیاز صاحب، قاری منظور صاحب مفتی محمد جنید صاحب قاسمی مولانا محمد توحید صاحب مظاہری مولانا محمد کونین صاحب مظاہری مولانا محمد صادق صاحب مفتی محمد نعمان صاحب اور دیگر علماء کرام نے دس روزہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا.

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...