
ریاست کے 22اضلاع میں اب دوکانوںکے اوقات کو دوپہر چار بجے سے بڑھاکر شب آٹھ بجے تک کردیاگیاہے۔پیرتاجمعہ تک یہ دوکانیںصبح سات تا شب آٹھ بجے تک کھلی رہیںگی اور ہفتہ کے دوکانیں دوپہرتین بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اس کے علاوہ اتوار کے دن کاروبار پوری طرح بند رہیںگے ۔
مذہبی مقامات ‘ سینما ہا ل ‘ناٹیہ گرہ فی الحال بند ہی رہیںگے ۔جبکہ جم ‘ گارڈن ‘شاپنگ مال کو مذکورہ دنوںمیںکھلنے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یہ نئے احکامات ریاست کے 22اضلاع میں نافذ رہیںگے ۔ جبکہ ریاست کے 11اضلاع میںجوپابندیاں پہلے سے عائد ہیں وہ برقرار رہیںگی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں