Powered By Blogger

منگل, اگست 24, 2021

ایمسیٹ انجینئرنگ امتحانات کے نتائج جاری ہوں گے

ایمسیٹ انجینئرنگ امتحانات کے نتائج جاری ہوں گے

کٹھن سوالنامہ تحریر کرنے والے طلبہ کے مارکس میں اضافہ ، آسان سوالنامہ کے مارکس میں کٹوتی

حیدرآباد :(اردو اخبار دنیا)ایمسیٹ انجینئرنگ #امتحانات کے 25 اگست کو نتائج جاری ہوں گے ۔ رینکس کی اجرائی کے لیے اس مرتبہ نارملائیزیشن کا طریقہ اپنایا جارہا ہے ۔ جن طلبہ کو امتحانی سوالنامہ کٹھن آیا ہے ان طلبہ کو زیادہ مارکس دئیے جائیں گے اور جن طلبہ کو آسان سوالنامہ آیا ہے ۔ ان کے مارکس میں کٹوتی کی جائے گی ۔ اس طریقہ کار کو نارملائیزیشن کہا جاتا ہے ۔ اس سال ایمسیٹ امتحان 6 سیشن میں منعقد کیا گیا ہے ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) نے نارملائیزیشن طریقہ کار پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

کٹھن اور آسان سوالنامہ کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے تاکہ طلبہ کو نقصانات سے بچایا جاسکے ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن سے احکامات وصول ہونے کے بعد جے این ٹی یو کے عہدیداروں نے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور نارملائیزیشن کے عمل کو مکمل کرلیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس عمل کی تکمیل کے لیے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے اور یہ کام انتہائی راز دارانہ طور پر انجام دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا بحران کے باعث اس سال انٹر کے ویٹیج مارکس کو منسوخ کردیا گیا ہے لہذا 25 اگست کو جاری کئے جانے والے رینکس ہی قطعی ہوں گے انہیں رینکس کی بنیاد پر #انجینئرنگ #کالجس میں داخلے دئیے جائیں گے ۔ ساتھ ہی انٹر میں 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کو ہی #پروفیشنل #کورس میں #داخلے دینے کا جو لزوم تھا وہ بھی برخاست کردیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...