کیا ماسک کا استعمال مضر صحت بھی ہوسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق ماسک پر ایسا کیمیکل لگایا جاتا ہے جو آنکھوں، کان اور ناک میں جلن، #کھانسی اور گھبراہٹ پیدا کرتے ہیں، غیرمعیاری فیس ماسک میں الرجنز اور کار سینوجنز جیسے زہریلے اجزا پائے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری فیس ماسک میں یہ زہریلے اجزا سانس کے راستے آپ کے جسم میں داخل ہو کر صحت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماسک خریدتے وقت معیار کا خاص خیال رکھیں۔
خیال رہے غیرمعیاری فیس ماسک پہننے سے #سانس کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ آنکھوں سے پانی بہنا اور کھانسی بھی ہوسکتی ہے۔یاد رہے ماسک کو دنیا کے بیشتر ممالک میں ضروری قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان ماسکو میں فارملڈہائڈ اور دیگر کیمیکلز پائے گئے تھے، فارمایلڈہائڈ وہ کیمیکل ہے جو ماسکوں کا ایک نیا پیکٹ کھولنے پر بو دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں فارملڈہائڈ اور یہاں تک کہ انیلائن بھی ملا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ماسک سے ان کیمیکلز کی ناخوشگوار کیمیائی مہک کو ختم کرنے کیلئے نامعلوم مصنوعی #خوشبو کا استعمال کیا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق نیلے رنگ کے ماسک کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کوبالٹ کو نیلےرنگ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا جبکہ کچھ تجربات کے دوران مضر فلورو کاربن کے واضح ثبوت بھی ملے جس کے استعمال پر پابندی ہے۔واضح رہے فلورو کاربن انسانی صحت کے لئے زہریلا ہے اور سائنسدانوں نے حال ہی میں اس کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں