پہلی اننگز میں ناکام رہنے کے باوجود ورات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کی بڑی کامیابی

اس سے قبل جو روٹ اس چمپئن شپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ٹیسٹ کپتان تھے۔ اب وراٹ ایسا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 28 اننگز کھیلیں۔وراٹ کوہلی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں 1000 رنز مکمل کرنے والے تیسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل روہت شرما اور اجنکیا رہانے یہ کمال کرچکے ہیں۔
روہت شرما نے اس چمپئن شپ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 17 اننگز کھیلیں، جبکہ رہانے نے اپنی 25 ویں اننگز میں ہی اس اعداد کو عبور کیا۔ اب وراٹ کوہلی نے یہ کامیابی اپنی 28 ویں اننگز میں اپنے نام کی ہے۔روہت شرما ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں ہندوستان کے لیے اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہیں۔
روہت شرما نے اس چمپئن شپ میں اب تک مجموعی طور پر 1249 رنز بنائے ہیں اور وہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اجنکیا رہانے اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے 1226 رنز بنائے ہیں۔ ساتھ ہی #وراٹ کوہلی 1000 رنز بنانے کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں