
ناندیڑ:21اگست۔ (اردو اخبار دنیا)ڈسمبر2021تافروری 2022 کے درمیان معیاد مکمل کرنیوالے میونسپل کونسل و نگر پنچایت کے ابتدائی وارڈوں کی تشکیل کا کچہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت ریاستی الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کودیاہے۔دیڑھ سال قبل ترمیم کے مطابق ایک رکنی وارڈ کی تشکیل 2011 کی آبادی مردم شماری کے مطابق کرنے کی ہدایت کمیشن نے دی ہے ۔
ریاست کے 169 مجالس بلدیہ اور نگر پنچایت کی مدت ڈسمبر 2020تافروری 2022 کے درمیان ختم ہورہی ہے ۔ ناندیڑضلع کے نائیگاوں و حمایت نگر نگر پنچایت و بھوکر مجلس بلدیہ کا مدت ختم ہونے والی مجالس بلدیہ کی فہرست میںشمارہے ۔ضلع کے حدگاوں‘عمری ‘دھرم آبادمجلس بلدیہ و اردھاپور اورماہور نگر پنچایت کی مدت ڈسمبر میںختم ہورہی ہے۔
بلولی‘کنڈلواڑی ‘مدکھیڑ ‘مکھیڑ‘دیگلورو قندہاران چھ مجلس بلدیہ کی مدت فروری 2022 میں ختم ہورہی ہے ۔ان 11 مجالس بلدیہ کے انتخابات ڈسمبر2016میں مشترکہ طور پر منعقد کئے گئے تھے ۔ اس مرتبہ ریاستی الیکشن کمیشن نے ایکساتھ چناو کروانے پرغور کررہی ہے۔ اسی لئے وارڈوں کی تشکیل کامنصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں