Powered By Blogger

ہفتہ, اگست 07, 2021

مندر میں خاتون عقیدت مند کی پجاری نے کی پٹائی ، ویڈیو وائرل ، کمیٹی نے جانچ شروع کی ، پجاری کے کاموں پر روک

مندر میں خاتون عقیدت مند کی پجاری نے کی پٹائی ، ویڈیو وائرل ، کمیٹی نے جانچ شروع کی ، پجاری کے کاموں پر روکجالے۔(اردو اخبار دنیا) دربھنگہ شہر میں ایک پجاری نے مندر میں پوجا کرنے آئی ایک خاتون عقیدت مند کا بال پکڑ کر مبینہ طور پر پٹائی کردی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوف وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے مندر کمیٹی نے پجاری کے خلاف کارروائی کی ہے اور انکوائری کی ہدایت دی ہے ۔فی الحال پجاری کو مندر کے کاموں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ دربھنگہ کے راج کمپلیکس میں واقع ماں شیاما مائی مندر کی دہلیز پر پیش آیا۔ یہاں پجاری نے مندر میں آنے والی عورت کے بال پکڑ لیے اور اس کی پٹائی کی۔ کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔ اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مندر کمیٹی نے فوری طور پر پجاری کو مندر کے کام سے الگ کر دیا ہے۔
تاہم ابھی تک خاتون کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ خاتون کی شناخت تک نہیں ہوسکی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تھا۔ عورت مندر کے اندر جا کر شیاما مائی کی پوجا کرنے پر اڑی ہوئی تھی ، جبکہ کوویڈ 19 ہدایات کی وجہ سے مندر کے دروازے عام لوگوں کے لیے بند تھے۔
عورت مندر کے بند دروازے کو کھولنے کے اصرار پر اٹل تھی۔ اس معاملے پر پجاری اور عورت کے درمیان بحث ہوئی ۔ بحث کے دوران ناراض پجاری نے عورت کا بال پکڑ کر اسے تپھڑ جڑ دیا۔ ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے مندر کے منیجر چودھری ہیم چندرا رائے نے کہا کہ عورت کے ساتھ اس طرح کا سلوک درست نہیں ہے۔ پجاری سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔
وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے اوپر دیوی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ ایسی حالت میں پجاری نے اس سے پوچھا کہ بتاؤ میرے ہاتھ میں کیا ہے۔ تو عورت جواب میں تین بار پھول کہتی ہے۔ جبکہ پجاری کا ہاتھ خالی ہے۔ ایسی حالت میں ناراض پجاری نے اس کے بال پکڑ کر اسے پیٹا کیونکہ وہ خاتون ماں دیوی کو بدنام کررہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...