Powered By Blogger

ہفتہ, اگست 28, 2021

دارالعلوم زکریا دیوبند کا جواں سال طالبعلم سڑک حادثہ میں فوت


دارالعلوم زکریا دیوبند کا جواں سال طالبعلم سڑک حادثہ میں فوت(اردو دنیا نیوز۷۲)دیوبند، 28؍ اگست (رضوان سلمانی) ہائیوے پر واقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے دورہ حدیث کے جواں سال طالبعلم کا آج ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا،ان کے انتقال کی خبر سے اہل خانہ میں ماتم پسر گیا اور مدرسہ کاماحول سوگوار ہوگیا، بعد نماز ظہرمرحوم کی نماز جنازہ ادا کرکے غمگین ماحول میں سپرد خاک کردیاگیا۔ موصولہ تفصیل کے مطابق دارالعلوم زکریا دیوبند میں دورۂ حدیث شریف میں زیر تعلیم علاقہ کے موضع ظہیر پو ر کا رہنے والا19؍ سالہ محمد انس ولد جان محمد آج صبح بعد نماز فجر بذریعہ سائیکل مدرسہ میں آرہاتھا۔ جیسے ہی وہ دیوبند برلہ روڈ پرگاؤں دھارو والا کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آئی ایک تیز رفتار بائک نے طالبعلم کی سائیکل میں زور دار ٹکر ماردی ،جس سے انس پاس سے گزرر ہی اینٹوں سے بھری بھینسا بوگی کے پہیہ کے نیچے جاگرِا اور بری طرح زخمی ہوگیا،آناً فاً راہگیروں کی مدد سے اسے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے طالبعلم کو مردہ قرار دے دیا۔اطلاع پرملنے پولیس ،دارالعلوم زکریا کے ذمہ داران اور اہل خانہ اسپتال پہنچے اور بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش لے گئے۔ محمد انس کی موت کے خبر سے اہل خانہ میں ماتم پسر گیا ،وہیں مدرسہ کا ماحول بھی سوگوار ہوگیا۔ ادارہ کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے محمد انس کے اچانک انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد انس انتہائی ذہین اور ہونہار طالبعلم تھا ،اللہ پاک اس کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مولوی محمد انس کے اچانک انتقال کی خبر سے پورے گاؤں کا ماحول غمگین ہے اور اہل خانہ میں کہرام مچاہواہے۔ بعد نماز ظہر گاؤں ظہیر پورمیں نہایت غمگین ماحول میں انس کی گاؤں کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ میں سابق رکن اسمبلی مولانا جمیل قاسمی، دارالعلوم زکریا سے قاری سلمان،قاری فرخ اور مولانا طارق سمیت کثیر تعداد میں گاؤں او رعلاقہ کے لوگوںنے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...