بیل گاڑی میں سوار ،سنگرام سنگھ، راجیش یادو اور نریندر ورما کے مطابق یوگی قیادت والی موجودہ حکومت۔ ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے صرف عام آدمی سے ہی جینے کا حق نہیں چھینا گیا ہے بلکہ دیش کے انداتا کسان کو بھی تباہ و برباد کرنے کے لئے ان پر غیر ضروری قانون تھوپے گئے ہیں۔ راجیش یادو نے کہا کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی نہیں کما پارہاہے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ لاکھوں مزدور اور دستکار در در کی ٹھوکریں کھانے اور رکشہ چلانے کے لئے مجبور ہیں اور سرکار صرف جھوٹے دعوے کئے جارہی ہے ۔۔ سنگرام سنگھ نے اعظم خاں پر تھوپے گئے۔ ناجائز مقدمات ان کے افراد خاندان کا استحصال اور جوہر یونیورسٹی کی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت سیاسی انتقام لینے اور سماج کے ایک خاص ورگ کو ستانے اور پریشان کرنے کے لئے آئین و دستور کے خلاف کام کررہی ئے۔
سرکار کو نجی فائدہ پہنچانے والے سارے کام اور ریلیاں کبھی بھی کہیں بھی ہو سکتی ہیں لیکن سماج وادیوں کو مزدوروں اور کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے کی بھی اجازت نہیں اس حکومت نے لوگوں سے احتجاج کا حق بھی چھین لیا ہے اگر کوئی دبا کچلا پریشان انسان اپنے حق مانگنے کے لئے آواز اٹھاتا ہے تو اسے پہلے پولس کا اتیاچار ، ظلم جھیلنا پڑتا ہے پھر اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ سماج وادی پارٹی کے اراکین کے ساتھ کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور اراکین نے بھی حکومت کے خلاف محاذ آرائی کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی۔ پیٹرول ڈیزل دال چاول آٹے اور گیس کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے موجودہ مرکزی اور اتر پردیش کی حکومت کو ملک کی تاریخ کی بدترین حکومت قرار دیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں