تحریک آزادی سچ اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی 'صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کایوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب
نئی دہلی(urdu duniya news): صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل پر تبصرہ کیے بغیر ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستانی جمہوریت طاقتور ہے اور پارلیمانی نظام پر مبنی ہے، جس میں پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر شمار کیا جاتا ہے۔ رام ناتھ کووند نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے معماروں نے عوام کے ضمیر پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ‘ہم ہندوستان کے لوگ’ اپنے ملک کو ایک طاقتور جمہوریت بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ''پچہتر سال پہلے جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی، تب بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت کامیاب نہیں ہوگی۔ ایسے لوگ شاید اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ قدیم زمانے میں جمہوریت کی جڑیں ہندوستان کی اس سرزمین میں پنپ چکی تھیں۔ اور جدید دور میں بھی ہندوستان بلا امتیاز تمام بالغ افراد رائے دہی حق کا دینے میں متعدد مغربی ممالک سے آگے رہا ہے۔''رام ناتھ کووند نے کہا کہ ''جب ہم اپنی جمہوریت کے گزشتہ 75 برسوں کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ترقی کی راہ پر ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مہاتما گاندھی جی نے ہمیں سکھایا کہ غلط سمت میں تیز قدم اٹھانے سے بہتر ہے کہ صحیح سمت میں سست مگر ٹھوس قدم اٹھائیں۔ عالمی برادری متنوع روایات سے مالا مال ہندوستان کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کی شاندار کامیابی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔'' انہوں نے کہا کہ ''ہمارا ملک، بہت سے دوسرے ممالک کی طرح، بیرونی حکمرانی کے دوران بہت زیادہ ناانصافیوں اور مظالم کا شکار ہوا۔ لیکن ہماری خصوصیت یہ تھی کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان کی تحریک آزادی سچ اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی۔ انہوں نے اور دیگر تمام قومی ہیروز نے نہ صرف ہندوستان کو نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد کرنے کا راستہ دکھایا بلکہ قوم کی تعمیر نو کا روڈ میپ بھی پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی اقدار اور انسانی وقار کی بحالی کے لیے بھی بہت کوششیں کیں۔'' ان خوابوں کو ہمارے آئین میں چار واضح الفاظ ‘انصاف’، ‘آزادی’، ‘مساوات’ اور ‘برادرانہ سے واضح طور پر مجسم کیا گیا ہے۔'' غیر مساوی عالمی نظام میں زیادہ مساوات اور غیر منصفانہ حالات میں زیادہ انصاف کے لیے پرعزم کوشش کرنے کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ''انصاف کا تصور بہت وسیع ہو گیا ہے جس میں معاشی اور ماحولیاتی انصاف شامل ہے۔ آگے کا راستہ بہت آسان نہیں ہے۔ ہمیں کئی پیچیدہ اور مشکل مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ ہمیں یہ رہنمائی مختلف ذرائع سے ملتی ہے۔ ہمارے پاس اپنے رہنماؤں کی ایک بہت بھرپور روایت کی طاقت ہے، صدیوں پہلے کے بزرگوں سے لے کر جدید دور کے سنتوں اور قومی ہیروز تک۔ تنوع میں اتحاد کے جذبے کی طاقت پر، ہم بحیثیت قوم مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ میرے لئے ہندوستان اور بیرونِ ملک میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دینا ایک بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ دن بہت خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کا آغاز ہے، جس کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ اس یاد گار موقع پر آپ سب کو میری دِلی مبارکباد۔
اتوار, اگست 15, 2021
تحریک آزادی سچ اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی '
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردودنیانیوز۷۲
عید الفطر کا پیغام
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
خون کا آخری قطرہ مہمان کی نذر Urduduniyanews72 کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع بیسرن گھاٹی کا واقعہ نہایت ہی دردناک...
-
وقف ایکٹ پر عدالت عالیہ کا موقف Urduduniyanews72 وقف ترمیمی بل جو دونوں ایوانوں سے پاس ہوتے ہوئے صدر جمہوریہ...
-
عید الاضحٰی کا پیغام مضمون نگار: محمد ضیاء العظیم معلم چک غلام الدین ہائی اسکول ،ویشالی بہار ۔ موبائل نمبر :7909098319 Urdudu...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
ٹی راجہ سنگھ کی بکواس ___ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اردو دنیا نیوز٧٢ تلنگانہ اسمبلی ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں