اہم خبریں : سارن میں نوجوان کا گلا ریت کر قتلسارن میں نوجوان کا گلا ریت کرقتل
چھپرہ(اردو اخبار دنیا): بہار میں سارن ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کا گلا ریت کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ کے دری ہارا بھوال گاﺅں باشندہ سہدیو سنگھ کا 30 سالہ بیٹا راہل عرف بدھن سنگھ منگل کو کسی کام سے دریہارا رام ساگر بازار جارہا تھا۔ اسی دوران دریہارا بھوال گاﺅں کے ٹھاکر باڑی کے نزدیک قبل سے گھات لگائے دو بدمعاشوں نے اسے روک کر مار پیٹ کرنے کے بعد تیز اسلحہ سے گلا ریت کر اس کا قتل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی جانکاری ملنے پر اہل خانہ نے معاملے کی اطلاع دریا پور تھانہ پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرا کر اہل خانہ کو سونپ دی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے اس معاملے میں اپنے ہی گاﺅں کے رمیشور سہنی اور کرشنا سہنی کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں