Powered By Blogger

منگل, اگست 10, 2021

محرم الحرام : مہاراشٹرا میں عاشورہ کے جلوس پر پابندی برقرار

ممبئی(اردو اخبار دنیا) اور ریاست میں امسال بھی محرم الحرام کورونا کے سایہ اور سخت پابندیوں میں ہی ہو گا۔ جلوس عاشورہ تعزیہ داری ماتمی جلوس پر امسال بھی پابندی برقرار رہے گی جبکہ تعزیہ بٹھانے اور سبیلیں سجانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن کسی بھی قسم کا مذہبی جلوس و عظ اور بھیڑ بھاڑ جمع کر نے پر پابندی بر قرار رہے گی یہ حکمنامہ اور سرکلر ریاستی سرکار کے وزارت داخلہ کے نائب سکریٹری سنجے کھوڈیکر نے جاری کیا ہے۔ ممبئی میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا جاتا ہے لیکن امسال اس پر پابندی بر قرار رکھی گئی ہے گزشتہ سال ہائی کورٹ کی اجازت پر مشروط علامتی جلوس نکالا گیا تھا جس میں پانچ جانثاران حسین رضی اللہ علیہ تعالی عنہ کو شریک ہونے کی اجازت تھی۔

کورونا کے سبب محرم الحرام سادگی سے کرنے کی اپیل اس گائڈ لائن میں کی گئی ہے اس کے ساتھ تعزیہ داری اور علمداری کے جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سبلیں مقامی انتظامیہ و بی ایم سی سے اجازت نامہ لے کر قائم کر نے کی اجازت ہے۔ مہاراشٹر سرکار کے بریک دی چین پر عمل آوری لازمی ہے کورونا وبا پر قابو پا نے کیلئے محرم الحرام میں محکمہ بازآبادکاری, بحالی اور ماحولیات طبی و دیگر متعلقہ محکمہ سمیت پولیس و انتظامیہ کی گائڈ لائن پر عمل آوری ضروری ہے یہ حکم نامہ آغاز محرم سے لے کر اختتام عاشورہ تک جاری رہے گا۔

ریاست اور ممبئی میں آج سے باقاعدہ طو رپر محرم الحرام کا آغاز ہوگیا ہے بھنڈی بازار امام باڑہ سمیت مسلم اکثریتی علاقوں میں سبیلیں سجائی گئی ہیں جبکہ امسال کورونا کے سبب وعظ اور مجالس کو اجازت نہیں دی گئی ہے لیکن آن لائن اجازت دی گئی ہے اور آن لائن پر وعظ اور تقاریر منعقد کر نے کی بھی اجازت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...