Powered By Blogger

ہفتہ, اگست 21, 2021

مقصد پر نگاہ اور اس نگاه اور اس سے عشق کامیابی کی شاہ کلید ہے

مقصد پر نگاہ اور اس نگاه اور اس سے عشق کامیابی کی شاہ کلید ہےرحمانی(اردو اخبار دنیا) ۳۰ اورنگ آباد کے طلبہ سے حضرت مولانا احمد ولی فیصل صاحب رحمانی کا خطاب
مونگیر ۲۱؍اگست (پریس ریلیز)
علم ترقی کا ضامن ہے، دین ودنیا دونو ں میں ترقی اس سے ہوتی ہے، عمل میں پختگی بھی اس کے بغیر ممکن نہیں ہے، اس لیے آپ حضرات پوری توجہ سے خلوص کے ساتھ علم کے حصول میں لگے رہیں، رحمانی ۳۰ خلد آباد اورنگ آباد کے کیمپس میں واقع مسجد میں طلبہ واساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے رحمانی ۳۰ کے چیرمین اور سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا، انہوںنے کہا کہ تعلیمی کا م کو صحیح وقت پر کرنا ، اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا ، ہمیشہ اعتدال کی روش اپنا نا اور پوری توجہ کو تعلیم کی طرف مرکوز کرنا کامیابی کے بڑے راز ہیں، انہیں اپنائے بغیر کامیابی نہیں مل سکتی۔ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اللہ کی رضا ہو، یہ نہیں ہے، تو کچھ بھی نہیں ہے، اللہ نے قرآن میں نبی برحق کی زبانی کہلوایا ، کہئے میری نماز، میری عبادت، اور میرا مرنا جینا سب اللہ کے لیے ہے، آپ کو اپنی منزل معلوم ہونی چاہئے، اور منزل رضائے الہی ہے، انہوںنے کہا کہ مقصد پر نگاہ اور اس سے عشق ضروری ہے، اور یہ کامیابی کی شاہ کلید ہے۔
حضرت مولانا احمد ولی فیصل صاحب رحمانی نے پرنسپل محمد اظہر الدین کے ہمراہ پورے رحمانی ۳۰ کے کیمپس کا معائنہ کیا اور تعلیمی امور پر پرنسپل صاحب کو اپنے قیمتی مشورہ سے نوازا، اس دوران ساتھ میں مولانا محفوظ الرحمانی فاروقی خلیفہ حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی ر حمۃ اللہ علیہ ساتھ تھے

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...