Powered By Blogger

جمعہ, اگست 27, 2021

ٹرین سے کٹ کر ایکسس بینک کے اسسٹنٹ منیجر کی موت

ٹرین سے کٹ کر ایکسس بینک کے اسسٹنٹ منیجر کی موتبیگوسرائے(اردو دنیا نیوز۷۲) ، 27 اگست۔برونی۔ کٹیہار ریل سیکشن کے بیگوسرائے اسٹیشن پر جمعہ کے روز ٹرین سے کٹ کر ایکسس بینک کے اسسٹنٹ منیجر کی موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملتے ہی بینک ملازمین میں غم کی لہر دور گئی۔
موقع پر کثیر تعداد میں اہلکارصدر اسپتال میں جمع ہوگئے ہیں۔ متوفی کی شناخت ایکسس بینک برونی (پھلوریا ) کے اسسٹنٹ منیجر روہت کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی دربھنگہ ضلع کے نیا گاو?ں رہائشی پرمود سنگھ کے بیٹے تھے اور کافی دنوں سے اسٹیشن روڈ بیگوسرائے میں کرائے کا مکان لیکر اہل خانہ کے ساتھ رہتے تھے۔ واقعہ کے سلسلے میں اہل خانہ نے بتایا کہ قریب تین سال سے ایکسس بینک میں کام کر رہے تھے۔ روہت روز ویشالی اکسپریس سے بیگوسرائے برونی آمدورفت کرتے تھے۔ جمعہ کے روز بھی وہ ڈیوٹی پر جانے کے لئے بیگوسرائے ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ لیکن اسٹیشن پر پہنچتے ہی ویشالی سپر فاسٹ ٹرین کھل جانے کی وجہ سے وہ دوڑ کر ٹرین پکڑ رہے تھے۔ اسی دوران ہاتھ چھوٹ جانے کی وجہ سے پٹری پر گرنے سے موت ہوگئی۔
بیگوسرائے جی آر پی ایس ایچ او نے بتایا کہ ویشالی سپر فاسٹ ٹرین سے گر کر موت ہونے کے بعد اہل خانہ کو اطلاع دی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...