شادی شدہ بیوی کے ساتھ اس کی مرضی کے خلاف جسمانی تعلق بنانا عصمت دری نہیں :ہائی کورٹ

وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے کہا کہ ازدواجی عصمت دری کے علاوہ دیگر الزامات کے معاملے میں کیس جاری رہے گا۔ شرما نے بتایا کہ ضلع بیمتارا میں شادی کے بعد شوہر اور بیوی کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ بیوی نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی شادی جون 2017 میں ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ دنوں کے بعد اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اسے ہراساں کرنا شروع کیا، #جہیز کے طور پر پیسوں کا مطالبہ کیا۔
اس کا شوہر بھی اسے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا تھا۔ بیوی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اس کی مرضی اور غیر فطری #جنسی تعلقات کے خلاف کئی بار اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے۔وکیل نے بتایا کہ تفتیش کے بعد شوہر اور دیگر کے خلاف تھانہ میں دفعہ 498-اے اور 377، 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور چالان مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نچلی عدالت نے دفعات کے تحت الزامات مرتب کئے تھے۔شرما نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے ریپ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار شوہر کی جانب سے عدالت میں یہ دلیل دی گئی کہ قانونی طور پر شادی شدہ بیوی کے ساتھ شوہر کی جانب سے جنسی یا کوئی بھی جنسی عمل عصمت دری نہیں ہے، چاہے وہ طاقت سے کیا جائے یا بیوی کی مرضی کے خلاف۔ اس معاملے میں گجرات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی عدالتی نظیر بھی پیش کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں