Powered By Blogger

منگل, اگست 17, 2021

جوہر یونیورسٹی کے گیٹ کی انہدامی کاروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے لگایا روک

جوہر یونیورسٹی کے گیٹ کی انہدامی کاروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے لگایا روکلکھنؤ۔(اردو اخبار دنیا)17؍اگست: ایس پی لیڈر اور ممبرپارلیمنٹ اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے جوہر یونیورسٹی گیٹ ے انہدامی کاروائی کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ گیٹ کو مسمار کرنے کا حکم 2 اگست کو رام پور کی ایک عدالت نے دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔رام پور ڈسٹرکٹ جج گورو کمار سری واستو نے جوہر یونیورسٹی کے گیٹ کو مسمارکئے جانے کے ایس ڈی ایم کورٹ کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی طرف سے دائر اپیلیں خارج کر دی تھیں۔ اس کیس میں اعظم خان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی لگایا گیا۔جسے ضلع عدالت نے کم کرکے 1.63 کروڑ روپے کردیا تھا، جرمانہ کی رقم کی وصولی کیلئے اعظم خان کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...