Powered By Blogger

جمعہ, اگست 06, 2021

سارہ علی خان نے والدین کی طلاق سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

  • (اردو اخبار دنیا)

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا اور بتایا کہ یہ دونوں ساتھ میں خوش نہیں تھے۔واضح رہے کہ سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ کو یکساں اہمیت دیتی ہیں، جن کی 2004 میں طلاق ہوئی تھی۔

 

والدین کی طلاق کے بعد سارہ علی خان نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ گزارا، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں میں انھیں والد سے پہلے شامل کرتی ہیں۔سارہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ جب دونوں ساتھ میں تھے تو خوش تھے، اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ اُس لمحے ان کا علیحدہ ہوجانا ہی بہترین فیصلہ تھا۔

 

انھوں نے والدین کے بارے میں یہ بھی کہا کہ دونوں اپنی اپنی دنیا اور زندگیوں میں خوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کے بچے بھی خوش ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ساتھ رہنے پر جتنا خوش ہوتے، علیحدہ ہونے میں اس سے بھی زیادہ خوش ہیں، لہٰذا جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...