(اردو اخبار دنیا)
سعودی عرب کے مملکت برائے امور خارجہ نےکہا ہے مملکت کا اس وقت اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پوزیشن واضح ہے اور فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایسپین سیکورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین- اسرائیل تنازع کو پائیدار، طویل مدتی طریقے سے حل کیے بغیر خطے میں حقیقی پائیدار سلامتی ممکن نہیں۔ فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔
گفتگو کے دوران سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران "منفی سرگرمیوں” جیسے کہ یمن میں حوثیوں کو عسکری امداد کی فراہمی اور خلیج فارس میں جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں