نریندر مودی نے ہر ایک ہندوستانی کے فون کی جاسوسی کی، راہل گاندھی
(اردو اخبار دنیا)جنتر منتر پر حزب اختلاف کے احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیگاسس جاسوسی معاملہ اور زرعی قوانین کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا، ''آج تمام اپوزیشن جماعتیں سیاہ قوانین کے خلاف کسانوں کی حمایت میں جمع ہوئی ہیں۔ ہم پیگاسس معاملہ پر بحث چاہتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں ہونے دے رہے۔ نریندر مودی نے ملک کے ہر ایک شہری کے فون کی جاسوسی کی۔''زرعی قوانین کے خلاف جنتر منتر پر حزب اختلاف کا مظاہرہ، راہل گاندھی بھی شامل
مانسون اجلاس کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے بعد حزب اختلاف کے لیڈران دہلی کے جنتر منتر پر پہنچے، جہاں انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی بھی موجود رہے۔ جبکہ ٹی ایم سی، بی ایس پی اور عام آدمی پارٹی نے احتجاج میں شرکت نہیں کی۔
جنتر منتر پر ہو رہے احتجاج میں راہل گاندھی کے علاوہ ملکارجن کھڑگے، سنجے راؤت، منوج جھا اور ڈی ایم کے کے ٹی شوا سمیت دیگر لیڈڑان موجود رہے۔ حزب اختلاف کے احتجاج کے درمیان کسان بچاؤ، ملک بچاؤ کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں