
ممبئی ،27اگست(اردو دنیا نیوز۷۲ ) ممبئی کے جنوب وسطی علاقہ وڈالا انٹاپ ہل میں ایک قدیم۔ قبرستان کی ازسر نو تجدید کاری کے منصوبے کا آج یہاں نماز جمعہ کے بعد سنگ بنیاد رکھا گیا ،جس میں شہر کے سبھی مسلک کے علمائے کرام ،معزز شخصیات اور میونسپل کارپوریشن کے افسران شریک ہوئے۔تقریبا نصف صدی کے بعد اس قبرستان کو بہتر بنانے کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے
اس افتتاحی تقریب میں اہم۔افراد سے خطاب کرتے ہوئے مقامی کارپوریٹر سفیان ونو نے کہاکہ
سال کے دوران کی اور وار ( واری ) کی مسلم قبرستان کے اس منصوبے پر تین کروز 68 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ایک عرصے سے اس پروجیکٹ کو منظور کرانے کے لیے کوشش جاری رہیں اور کئی سابقہ کارپوریٹر ترشنا وشووس راو اور روی راجا نے بھی بی ایم۔سی سے درخواست کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقے کی آبادی میں اضافہ کے پیش نظر جگہ کی تنگی کے سبب قبروں کو جدید بکس طرز پر بنایا جائے گا اور ایک ایسے منصوبے پر عمل۔کیا جارہا ،جس کے تحت دیڑھ دوسال کے بجائے قبرکو آٹھ سے نو مہینے میں کھودا جاسکے گا۔جبکہ قبرستان میں 1280 قبریں ہیں اوربے ترتیب قبریں ہیں۔جبکہ مٹی بھی ناقص ہوگئی ہے۔اس لیے نعش کو تحلیل ہونے میں دشواری ہوتی ہے۔سفیان ونو نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کے سبب اموات کی شرح بڑھ گئی اور قبرستان میں جگہ۔کی قلت پیش آئی ،اس لیے ری ڈیولپمنٹ کا۔کام ہاتھ میں لیا گیا ہے۔تاکہ شہریوں کی دشواری دور ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں